ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اندرا نے دنیا کو دکھایاکہ خواتین میں کتنی صلاحیتیں ہیں: بھوٹان

اندرا نے دنیا کو دکھایاکہ خواتین میں کتنی صلاحیتیں ہیں: بھوٹان

Mon, 28 Aug 2017 10:48:34    S.O. News Service

نئی دہلی ؍تھمپو، 27اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو بھوٹان کی ملکہ نے ایک کرشمائی شخصیت قراردیا ہے۔دراصل اندرا پرمبنی ’’انڈیاز اندرا‘‘نامی ایک کتاب بھوٹان میں جاری شائع کی گئی ہے۔بھوٹان کی ملکہ آشی دورجی وانگمو وانگ چک نے ہفتے کے روز بھوٹان میں ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر کہا کہ میں نجی طور پر گاندھی سے متاثر ہوں،اندرا گاندھی کی پیدائش کو 100سال ہو چکے ہیں،وہ ایک بہت بہادر، سچی اورمضبوط خاتون تھی۔انہوں نے ہندوستان کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا ارادہ کیا تھا۔

وانگ چک کے مطابق اندرا نے دنیا کو جلد ہی دکھایا ہے کہ خواتین میں کتنی طاقت ہے،وہ عظیم شخصیت تھی۔انہوں نے ذاتی طور پر مجھے دکھایا ہے کہ ایک خاتون کیا حاصل کرسکتی ہے،مجھے لگتا ہے کہ بھوٹانی خواتین کی طرح مجھے اندرا کی مثال سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔


Share: